واٹس ایپ بنانے کا طریقہ
اس دور میں جہاں انٹرنیٹ اور موبائل فون ٹیکنالوجی نے اتنی ترقی کر لی ہے اب آپ گھر بیٹھے ہی دنیا کے آخری کونے سے کسی بھی وقت کچھ بھی منگوا سکتے ہیں۔ اسی طرح اگر سوشل میڈیا کو دیکھا جائے تو آج کل ہر کوئی کسی نہ کسی سوشل میڈیا ایک سے وابستہ ہے اور ہو بھی کیوں نہ سوشل میڈیا بھی آج کل کاروبار کا بہت بڑی مارکیٹ ہے۔
اسی طرح سوشل میڈیا ایپ جس کا نام واٹس ایپ بھی ہے جو اپنے بہترین کال کوریج اور مختلف خصوصیات کی وجہ سے صارفین میں بہت مقبول ہے۔ جہاں اس کی مقبولیت میں اضافہ ہوا ہے وہیں کچھ صارفین واٹس ایپ اکاونٹ بنانے کے حوالے سے بھی پریشان دیکھائی دیتے ہیں۔ اسی مشکل کا حل اس تحریر میں تفصیل کے ساتھ بتایا گیا ہے۔
نمبر 1 : واٹس ایپ کی ایپلکیشن کو گوگل پلے سٹور سے ڈاونلوڈ کریں
نمبر 2 : انسٹال ہونے کے بعد ایک اوپن کریں جہاں یہ سکرین دیکھائی دے گی۔ یہاں آپ نے اپنا نمبر دینا ہے اور تیر نما بٹن پر کلک کریں۔
نمبر 3 : یہاں یہ بات ضروری یے کہ جو آپ نے دیا ہے وہ سم موبائل میں ہونا لازمی ہے۔
نمبر 4 : نمبر درج کرنے اور تیر کے بٹن پر کلک کرنے کے بعد آپ کو انتظار کرنا ہوگا۔ جس کے بعد واٹس ایپ کی طرف سے آپ کو ون ٹائم پاس ورڈ آئے گا۔ جو آپ کا فون خود ہی پہچان جائے گا۔
نمبر 5 : پاس ورڈ آنے کے بعد آپ کا واٹس ایپ اکاونٹ بن جائے گا پھر آپ اپنا نام اور تصویر دیں گے۔
نمبر 6 : نیکسٹ پر کلک کریں
نمبر 7 : آپ کے فون میں سٹور موبائل نمبرز کو سینک کریں۔
نمبر 8 : اور یوں آپ کا اکاونٹ بن جائے گا اور آپ اپنے دوستوں کے ساتھ واٹس ایپ پر فری میں آڈیو، ویڈیو کالنگ اور میسیجز کر سکیں گے۔