195

ریئلمی نارزو 30 اے کم قیمت میں بہترین موبائل، لیکن کچھ دن کے لیے

ریئلمی نے عالمی مارکیٹ میں ایک نیا نرزو 30 اے کی لانچ کیا ہے جس نے مارکیٹ میں آتے ہی ہلچل مچا دی ہے۔  چینی کمپنی ریئلمی نے نرزو 30 سیریز مارکیٹ میں متعارف کرواتے ہوئے، دو ماڈل  نرزو 30 پرو اور ریلمے نرزو 30 اے لانچ کیے ہیں۔


ہم آپکو نرزو 30 اے کے بارے میں چند اہم باتیں  بتاتے ہیں۔  ریئلمی کی طرف سے یہ نیا آنے والا سمارٹ فون عالمی مارکیٹ میں مہنگا جبکہ پاکستان میں اس کی قیمت کم ہے۔ اس کے پیچھے وجہ مارکیٹ میں اپنی جگہ بنانا بھی ہوسکتی ہے۔ لیکن معلومات کے مطابق یہ موبائل فون پاکستان میں موجودہ قیمت یعنی 20599 روپے میں چند دنوں کے لیے متعارف کرایا گیا ہے۔ اس کے بعد اس کو مہنگا کیا جاسکتا ہے۔


اس کی وجہ یہ ہے کہ اد موبائل میں استعمال ہونے والا چیپ سیٹ سمارٹ فونز کے لئے دستیاب ایک طاقتور چپ سیٹ میں سے ایک ہے۔ جس کو میڈیا ٹیک ہیلیو جی 85 کہا جاتا ہے۔  ریئلمی کے نرزو 30 اے میں اس ہینڈسیٹ کے تحت ایک 2.0 گیگا ہرٹز آکٹا کور پروسیسر ہے۔  اس ڈیوائس کی اسکرین کا سائز 6.5 انچ ہے جو ایک بڑی اسکرین ڈسپلے ہے۔


جس میں آئی پی ایس ایل سی ڈی  ٹچ اسکرین لگائی گئی ہے ، اور اس میں 720 × 1600 پکسلز کی ریزولیوشن کے ساتھ فل-ایچ ڈی ڈسپلے ہے۔  جبکہ یہ 4 جی ریم اور 64 جی بی روم کے ساتھ آتا ہے۔ اس موبائل میں 6000 ایم اے ایچ کی بیٹری کے ساتھ فاسٹ چارجنگ کی سپورٹ بھی ہے۔

اپنا تبصرہ بھیجیں