112

پاکستان کے دارالحکومت اسلام آباد کے چند تفریحی مقامات

اگر آپ کا کبھی بھی اسلام آباد جانا ہوا اور آپ وہاں اپنے بیتائے ہوے وقت میں لطف اور سیر وتفریح کا مزاح نہیں اٹھا سکے تو اس کی سب سے بڑی وجہ یہ ہو سکتی ہے کہ آپ بغیر کسی پلان کے اسلام آباد کا دورہ کرنے گئے ہیں اور آپ کو وہاں کی چند مشہور جگہوں کے علاوہ اسلام آباد کی خوبصورتی کا علم نہیں۔ ہم آپ کے لیے لائیں ہیں اسلام آباد کی ٹریول گائیڈ اور آپ کو بتائیں گے کہ آپ اپنے آپ کو کس طرح بہتر طریقے سے اسلام آباد دیکھنے کے لیے تیار کر سکتے ہیں اور کس طرح اپنے دوستوں اور گھر والوں کے ساتھ وہاں انجوائے کر سکتے ہیں۔

سلام آباد پاکستان کا سب سے زیادہ منظم شہر ہے اور اس شہر کے تمام علاقوں کو سیکٹرز میں تقسیم کیا ہے۔ جو کے اس شہر میں سیر وتفریح کو آسان بنادیتا ہے۔ اگر آپ کے پاس اس شہر کے بارے میں چند معلومات پہلے سے ہیں۔ ایک بات جو آپ کو ذہن میں رکھنی چاہیے کہ وہاں جانے سے پہلے وہ یہ کہ اسلام آباد ایک مہنگا شہر ہے اور اگر آپ اپنی ٹرانسپورٹ کے بغیر وہاں گئے ہیں تو آپ کا بہت خرچہ بھی ہو سکتا ہے۔ نیچے دیے گئے تفریحی مقامات آپ کواپنے اسلام آباد کے دورے پر ضرور دیکھنے چاہیں۔

لوک ورثہ میوزیم۔

شکرپڑیاں ہلز پر واقع لوک ورثہ میوزیم یوم پاکستان کی تاریخ اور ثقافت کی نمائش کا پاکستان میں سب سے بڑا میوزیم ہے۔ یہ میوزیم 60000 مربع فٹ رقبے پر مشتمل ہے۔یہ میوزیم 1974 میں تعمیر کیا گیا تھا۔

میوزیم میں اور عمارتیں بھی شامل ہیں اس کے علاوہ میوزیم کا آؤٹ ڈور حصہ 3000 افراد کو اکاموڈیٹ کر سکتا ہے۔پاکستان کی تاریخ اور ثقافت کی معلومات حاصل کرنے کے لیے اس سے بہتر جگہ کوئی نہیں۔

پاکستان مونومنٹ۔

لوک ورثہ میوزیم سے چند منٹوں کی دوری پر واقع ہے “پاکستان مونومنٹ”۔اس شاہکار کو دیکھنے کے لیے سیاح دور دراز کے علاقوں سے آتے ہیں۔ پاکستان مونومنٹ پاکستان کی عوام کی یکجہتی کی علامت ہے یہ ان تمام لوگوں کے نام کیا گیا ہے جنہوں نے پاکستان کا کل بہتر بنانے کے لئے اپنے آج کی قربان دی تھی۔

دامنِ کوہ۔

دامن کوہ اسلام آباد میں مارگلہ ہلز کے بیچوں بیچ واقع ہے۔ دامنِ کوہ دو فارسی کے الفاظ کو ملا کر بنا ہے۔دامن کوہ اسلام آباد کا سب سے خوبصورت مقام ہے۔آپ وہاں کی سیر سے ضرور لطف اندوز ہونگے۔ دوستوں اور فیملی کے ساتھ آپ وہاں پر بہت انجوائے کر سکتے ہیں۔یہ پاکستان اور اسلام آباد کی خوبصورتی کی ایک دلکش جگہ ہے۔

فیصل مسجد۔

فیصل مسجد کا تعمیراتی کام 1987 میں مکمل ہوا۔ فیصل مسجد دنیا کی پانچویں سب سے بڑی مسجد ہے اور اپنی خوبصورتی کے باعث پاکستان میں آنے والے سیاحوں کو اپنی طرف راغب کرتی ہے۔ فیصل مسجد کا نام سعودی عرب کے بادشاہ شاہ فیصل کے نام پر رکھا گیا۔فیصل مسجد کی تعمیر میں  ایک سو بیس ملین یو ایس ڈالر کا خرچہ آیا۔ فیصل مسجد پاکستان کی ہی نہیں بلکہ دنیا کی سب سے خوبصورت مساجد میں سے ایک ہے۔ فیصل مسجد کا ڈیزائن بہت ہی الگ ہے۔ شام کےوقت جب مسجد کو روشن کیا جاتا ہے تو وہ دل کو خوش کر دینے والا منظر ہوتا ہے۔

مونال ریسٹورنٹ۔

دامنِ کوہ ویو پوائنٹ سے کچھ ہی دوری پر مونال ریسٹورنٹ واقع ہے۔ یہ اسلام آباد کا سب سے مشہور ریسٹورنٹ ہے اور اس ریسٹورانٹ کی تعمیر بہت ہی خوبصورتی سے کی گئی ہے۔ مونال ریسٹورنٹ میں آپ کو بہت ہی لذیذ کھانوں سے محظوظ کیا جاتا ہے۔ لیکن کھانے کی اشیاء کی قیمتیں اس ریسٹورنٹ میں بہت زیادہ ہیں۔ یہ ریسٹورنٹ اسلام آباد کی خوبصورت ترین مقامات میں سے ایک ہے۔

اس خبر پر اپنی رائے کا اظہار کریں

اپنا تبصرہ بھیجیں