دنیا میں عجیب اور حیرت انگیز مقامات تو آپ نے دیکھیں ہونگے۔ لیکن آج ہم آپ کو دنیا کو عجیب بنانے والے کچھ حیرت انگیز گھر دیکھائیں گے۔ ان گھروں میں جوتے ، گلف گیند اور سانپ کے شکل جیسے گھر شامل ہیں۔ ان گھروں کی فہرست مندرجہ ذیل ہے۔
نمبر 1: کویٹزلکوٹل نیسٹ، میکسیکو۔
یہ گھر ایک بڑے پیمانے پر بنے تھیم پارک رائیڈ کی طرح لگ سکتا ہے، لیکن یہ دیوہیکل سانپ کی طرح دیکھائی دینے والا دراصل میکسیکو سٹی میں اپارٹمنٹس کے ایک بلاک کا شیل ہے۔ جیویئر سینوسین کی تخلیق کردہ یہ خوبصورت ڈیزائن کوئٹزالکوٹل نیسٹ، روس کے دارالحکومت میکسیکو میں واقع ہے۔ یہ ڈھانچہ قدرتی غاروں، گھوماو دار راستوں اور زمین کے پہاڑی راستوں کے خوبصورت انداز کے امتزاج سے بنایا گیا ہے۔ جس کے اپارٹمنٹس 16,500 مربع فٹ کے علاقے پر پھیلے ہوئے ہیں۔ اگر آپ اس دیوقامت سانپ کے جبڑوں سے خوفزدہ نہیں ہوتے تو، آپ گھومنے والے ریوائلز اور ڈرامائی کینوس کے خیالات سے لطف اندوز ہوسکتے ہیں جو اس جگہ کے چاروں طرف ہیں۔
نمبر 2 : سٹون ہاوس، پرتگال۔
انسان پتھر کے دور میں رہتا تھا یہ تو آپ نے سُنا ہو گا۔ لیکن ایک جدید انسان پتھر میں رہتا ہو یہ آپ نے شاید نہ سنا ہو۔ لیکن پرتگال کے پہاڑوں میں موجود یہ گھر پتھروں کو تراش کر بنایا گیا ہے اور یہ دنیا کے چند ایسے گھروں میں شمار کیا جاتا ہے جن کو باقاعدہ پتھر میں بنایا گیا ہے۔ باہر سے دیکھنے میں صرف ایک پتھر نظر آنے والا یہ گھر دراصل اپنے اندر گھر کی تمام خصوصیات سمائے ہوئے ہے۔ کچن، باتھ روم، ڈرائنگ روم سے لے کر بیڈ روم تک بھی اس گھر میں موجود ہیں۔ اس گھر کی اندرونی دیواریں پتھر کو تراش کر سیدھی کی گئی ہیں۔ جبکہ اس کی چھت بھی پتھر سے تراش کر بنائی گئی ہے۔ لیکن خوبصورتی کو برقرار رکھنے کے لئے چھتوں کو لکڑی سے ڈھنپ دیا گیا ہے۔ پہلے یہ گھر صرف چھٹیوں کے دنوں میں استعمال کیا جاتا تھا لیکن بعد میں اس کے مالکوں نے اسے مستقل طور پر استعمال کرنا شروع کر دیا۔ جو اب پوری دنیا کے سیاحوں کی توجہ کا مرکز بھی بنا ہوا ہے۔
نمبر 3 : سکیٹ بورڈ ہاوس، کیلیفورنیا۔
کیلیفورنیا میں موجود یہ گھر ایک کھیلوں کے دیوانے شخص کا کھیلوں کے لیے جذبہ معلوم ہوتا ہے۔ اسے سکیٹ بورڈینگ کے شوقین ایک شخص نے کیلیفورنیا میں پہلے اپنی سکیٹ بورڈینگ کی پریکٹس کے لیے تعمیر کیا۔ لیکن اس کی مقبولیت کو دیکھتے ہوئے اس نے یہاں پر گھر جیسی تمام چیزیں تعمیر کرنا شروع کر دی اور اب یہ پریکٹس کی جگہ سے ایک سکیٹ بورڈ گھر کی شکل اختیار کر گیا ہے۔ اس میں ڈائنگ ٹیبل، کچن، باتھ روم یہاں تک کہ ایک سینما بھی موجود ہے۔ اس گھر کی سب سے بہترین بات اس گھر کے ایک ایک فرنیچر کو سکیٹنگ کرنے کے لئے ڈیزائن کیا گیا ہے۔ یعنی آپ گھر کے کسی بھی فرنیچر پر سکیٹنگ کر سکتے ہیں۔ اس دنیا میں عجیب و غریب ڈیزائن والے گھروں میں ایک الگ ہی مقام حاصل ہے۔
نمبر 4 : ببل ہاوس، فرانس۔
فرانس میں موجود یہ بلبلوں کی شکل والا گھر فرانس کے مشہور ڈیزائنرز پیرے کارڈن کی تحریک ہے۔ جو انہوں نےاپنی رہائش کے طور پر استعمال کرنے کے لئے تیار کیا تھا۔ تیرا ہزار مربع فٹ پر واقع یہ گھر کئی درجن کمروں، تین سوئمنگ پولز، کئی گراونڈز، کلب، جیم اور یہاں تک کے پانچ سو لوگوں کے بیٹھنے کے لیے ایک سینما پر مشتمل ہے۔ چار سو پچاس ملین ڈالر یعنی سات سو ارب پاکستانی روپے کی قیمت کے ساتھ اسے دنیا کے مہنگے ترین گھروں میں بھی شمار کیا جاتا ہے۔ اس گھر دنیا کی ہر نئی ٹیکنالوجی اور سہولت موجود ہے جس کو ایک انسان اندازہ ہی کرسکتا ہے۔ حیرت انگیز طور پر اس گھر کی تعمیر 1975 میں کی گئی تھی۔ جو کہ بعد میں بڑے بڑے فلمی ستاروں کو پارٹیز کے لیے بھی استعمال کیا گیا۔
نمبر 5 : کاو فینگ کین ہاوس، تھائی لینڈ۔
جیمز بانڈ آئی لینڈ کے نام سے مشہور تھائی لینڈ کے ایک جزیرہ پر بنایا گیا یہ ایک تصوراتی گھر ہے۔ جس کا تصور انگلینڈ کے آرکیٹیکٹ ے تھائی لینڈ کی حکومت کو دیا تھا۔ اس نے اس پہاڑ نما آئی لینڈ کو ایک گھر میں تبدیل کرنے کا آئیڈیا دیا اور اس کا مکمل نقشہ بھی بنا کر دیا تھا۔ اب اس پر کام کا آغاز کر دیا گیا ہے اور مکمل ہونے کے بعد یہ کچھ ایسا دکھائی دے گا۔ اس گھر تک جانے کے لیے ایک پہاڑ سے دوسرے پہاڑ تک ایک چیرلفٹ کا انتظام کیا جائے گا اور اس میں دنیا بھر کی تمام اشیاء فراہم کی جائیں گی۔ امید کی جارہی ہے کہ تھائی لینڈ کی حکومت اسے ایک ہوٹل کے طور پر استعمال کرے گی۔ البتہ اس کے ڈرائنگ روم، ڈائنگ روم یہاں تک کہ ہر چیز کو متعارف کروایا گیا ہے۔ اس گھر کی سب سے عجیب بات یہ ہے کہ اس کی کھڑکیاں سیدھی سمندر میں کھلتی ہیں۔ یعنی اگر کوئی کھڑکی سے گرا تو سیدھا سمندر میں جائے گا۔
نمبر 6 : بوئنگ 727 ہاوس، اوریگن۔
میسیسپی میں رہنے والی ایک امریکی خاتون کا گھر جب آگ لگنے سے جل گیا تو انہیں گھر دوبارہ بنانے اور آگ سے بچانے کا ایک نیا طریقہ سوجا۔ انہوں نے جہاز بنانے والی کمپنی بوئنگ سے ایک خراب جہاز صرف دو ہزار ڈالر میں خریدا جبکہ اس جہاز کو اپنی مطلوبہ جگہ تک پہنچانے کے لیے انہوں نے اضافی دو ہزار ڈالر ادا کیے۔ تب تک بوئنگ کمپنی کو نہیں معلوم تھا کہ یہ عورت اس جہاز کا کیا کرے گی۔ لیکن پھر اس عورت میں 25 ہزار ڈالر لگا کر اس کو ایک ایسے گھر میں تبدیل کر دیا جو امریکہ میں اپنی مثال آپ گیا۔ اس گھر میں تین بیڈ رومز، دو واش رومز اور ایک کچن بھی موجود ہے اور اس کی سب سے بہترین بعد اسے جنگل کے بیچوں بیچ بنایا گیا ہے اس گھر کو دیکھتے دیکھتے بعد میں امریکہ میں جہازوں اور گاڑیوں میں اپنے گھروں کو بنانے کا رواج بہت زیادہ عام ہوگیا۔
نمبر 7 : کلیف ہاوس، آسٹریلیا۔
پہاڑ کے اوپر بنے گھر آپ نے اکثر کارٹون کہانیوں میں دیکھے ہوں گے۔ لیکن پہاڑ کے ساتھ ناٹوں اور بولٹ کی مدد سے جڑا ہوا گھر آپ نے شاید کبھی نہ دیکھا ہو۔ آسٹریلیا میں ایک ایسا گھر تعمیر کیا جا رہا ہے جو کہ آسٹریلیا میں ایک بیچ کے کنارے موجود پہاڑ کے ساتھ جوڑا گیا ہوگا۔ یہ عمودی سمت میں بنا ہوا گھر تین بیڈ رومز، دو باتھ رومز، ڈائنگ اور ڈرائنگ روم پر مشتمل ہوگا۔ جبکہ اس کو بنانے والی کمپنی نے کہا ہے کہ اس کے اندر ایک سپا بھی موجود ہوگا اور اس کے ساتھ ساتھ باربی کیو کرنے کے لئے خاص جگہ بھی بنائی گئی ہے۔ اس گھر میں سب سے اوپر گاڑی پارک کرنے کی جگہ ہے۔ جبکہ اس کے نیچے والی سٹوری کو ایک ڈرائنگ روم بنایا گیا ہے، جبکہ اس کے نیچے والی دو منزلوں پر دو بیڈ رومز موجود ہیں اور سب سے نیچے والی سٹوری پر باربی کیو کرنے کے لئے ایک اوپن جگہ بنائی گئی ہے۔ لیکن اس میں کوئی بھی سیڑھی موجود نہیں ہے بلکہ اس میں نیچے اور اوپر جانے کے لیے ایک لفٹ کا انتظام کیا گیا ہے اور اس گھر کو بجلی اور گیس فراہم کرنے کے لیے خاص انتظامات کیے گئے ہیں۔
نمبر 8 : دنیا کا سب سے پتلا گھر، پولینڈ۔
آپ نے آج تک دنیا کا سب سے چھوٹا شہر کونسا دیکھا ہوگا۔ ہمارے یہاں اکثر لوگ صرف ایک مرلے کے گھر میں بھی رہتے ہیں۔ لیکن دنیا کا سب سے چھوٹا گھر امریکہ میں موجود ہے جو اتنا پتلا ہے کہ اس میں صرف ایک انسان بڑی مشکل سے کھڑا ہو سکتا ہے۔ اسے سکینیسٹ ہوم کا نام بھی دیا گیا ہے۔ اس گھر کی چوڑائی صرف 40 انچ ہے۔ یعنی چار فٹ سے بھی کم اور گھر میں ایک ایسی جگہ بھی ہے جو صرف دو فٹ چوڑی ہے۔ لیکن آپ جان کر حیران رہ جائیں گے کہ اس گھر میں باتھ روم، کچن، ڈائنگ روم اور یہاں تک کہ بیڈ روم بھی موجود ہے اس کو بنانے کے لئے ایلومینیم اور پلاسٹک کا استعمال کیا گیا تھا اور ایک کمرے سے دوسرے کمرے میں جانے کے لیے سیڑھیوں کا استعمال کیا جاتا ہے۔
نمبر 9 : ٹرانسپیرنٹ ہاؤس، جاپان۔
گھر دنیا بھر میں پرسنل پریسی کی جگہ سمجھا جاتا ہے۔ تب ہی لوگ اس کو دوسروں سے اوجھل رہنے کے لیے استعمال کرتے ہیں۔ لیکن جاپان کا یہ ٹرانسپیرنٹ گھر دنیا کی انوکھی ترین گھروں میں شمار ہوتا ہے۔ گھر کی ایک ایک دیوار ٹرانسپیرنٹ ہے۔ چاہے کچن ہو یا بیڈروم لیکن صرف ایک جگہ ایسی ہے جس کو ٹرانسپیرنٹ نہیں بنایا گیا۔وہ ہے واش روم لیکن اس کے باوجود یہ شیشے سے ہی بنایا گیا ہے۔ آپ کو حیرانگی ہوگی کے اس کی چھتیں بھی شفاف شیشے کی بنی ہوئی ہیں اور یہ گھر ٹریپل سٹوری ہے اس گھر میں دنیا کی ہر چیز موجود ہے یہاں تک کہ ایک لائبریری بھی پائی جاتی ہے۔
نمبر 10 : کلیف ہینگینگ ہاوس۔
ہماری اس فہرست میں سب سے آخر میں آتا ہے۔ کلیف ہینگینگ ہاوس، آسٹریلیا کے کلیف ہاؤس کو دیکھتے ہوئے اب امریکہ کے ساحل پر بھی ایک کمپنی نے کلف ہینگینگ ہاؤس بنانے کا ارادہ ظاہر کر دیا ہے۔ اس کمپنی نے اس کا ڈیزائن بھی جاری کر دیا ہے اور کہا ہے کہ اگر کوئی یہ بنوانا چاہ رہا ہے تو ہم بنانے کے لیے تیار ہے۔ یہ گھر سمندر کنارے موجود کسی کلیف کے بالکل نیچے بولٹ اور نٹوں کے ذریعے سے جوڑا جائے گا۔ اس گھر میں دنیا کی تمام چیزیں فراہم کی جائیں گی۔ اس گھر کا باہری حصہ شیشے کی دیواروں پر مشتمل ہوگا۔ اس گھر میں بیڈ رومز ،ڈرائنگ رومز، باتھ روم، ڈائنگ رومز، سپا، سینما اور دنیا کی تمام آسائشیں فراہم کرنے کا ارادہ ظاہر کیا گیا ہے۔ یہ تھے دنیا میں پائے جانے والے کچھ عجیب و غریب کر اور ایک ایسا گھر جو دنیا میں نیا بنائے جانے کا ارادہ کیا جا رہا ہے آپ ککو ان میں سے کونسا گھر سب سے عجیب لگا اپنی رائے کا اظہار کمنٹس باکس میں ضرور کریں۔