بابر اعظم نے کسے خطرناک بولر قرار دے دیا؟
قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے شاہین شاہ آفریدی کو اس وقت دنیا کا بہترین بولر قرار دے دیا ہے۔ پاکستان کرکٹ ٹیم کے کپتان بابراعظم جو اس وقت ون ڈے اور ٹی ٹوئنٹی میں نمبر ون بلے باز ہیں نے کہا ہے کہ شاہین شاہ آفریدی ہر فارمیٹ میں ٹاپ ٹین کی فہرست میں شامل ہونے کے مستحق ہیں۔
بابر اعظم نے کہا کہ شاہین شاہ جس طرح محنت کرتے اور پرفارم کرتے ہیں انہیں اپنے کیرئیر میں بہت آگے جاتے ہوئے دیکھتا ہوں۔
بابراعظم کا مزید کہنا تھا کہ شاہین ہر فارمیٹ میں بلے بازوں کے لیے خطرہ ہیں۔
لاہور میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے بابر نے کہا کہ وہ خوش قسمت ہیں کہ مجھے اتنا محنتی اور باصلاحیت بولر ملا۔
انہوں نے مزید کہا کہ شاہین میرے لیے نمبر ون بولر ہیں۔ وہ رینکنگ میں بھی پہلے نمبر پر آئے گا۔
بابر اعظم نے اپنی پریس کانفرنس میں آسٹریلیا کے خلاف حالیہ سیریز کی اہمیت پر بھی روشنی ڈالی اور کہا کہ اس سے دیگر ٹیموں کو بھی پاکستان کا دورہ کرنے کی ترغیب ملے گی۔
پوری سیریز میں تماشائیوں کی تعداد بے مثال رہی ہے، اپنی سرزمین پر بڑے ستاروں کو دیکھنا ہمیشہ مثبت ہے۔ آسٹریلیا کا یہ دورہ دیگر ٹیموں کی پاکستان آمد میں اہم کردار ادا کرے گا۔